ٹرمپ پھر ریسلنگ دیکھنے پہنچ گئے، فاتح ریسلر نے کیا کیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سابق امریکی صدر نے اپنے ماضی کو یادوں کو زندہ کرتے ہوئے پھر ریسنلنگ دیکھنے کے لیے جانا شروع کردیا۔ اس حوالے سے ایک حالیہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لاس ویگاس میں ایک میچ میں شریک ہیں۔

ایک ویڈیو کلپ میں جنوبی افریقی فائٹر ڈریکوس ڈو پلیسس کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مصافحہ کرنے کے لیے اکھاڑے سے باہر کودتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ڈریکوس ڈو پلیسس ’’یو ایف سی مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ‘‘ میں آسٹریلوی رابرٹ وائٹیکر کے خلاف فتح حاصل کرکے ٹرمپ سے ملنے آئے۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’’ٹاک سپورٹ‘‘ کے مطابق لاس ویگاس میں منعقد میچ کے دوسرے راؤنڈ میں ڈو پلیسس نے اپنے حریف کو ناک آؤٹ کیا۔ 29 سالہ ڈو پلیسس کی یہ فتح اب تک مکسڈ مارشل آرٹس میں ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران بیسویں فتح تھی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک دو کشتیوں میں شکست کھائی ہے۔

ٹرمپ ’’ یو ایف سی 290 ‘‘ میں مکسڈ مارشل آرٹس کی سربراہ ڈانا وائٹ کے مہمان کے طور پر فائٹ میں موجود تھے۔

واضح رہے ٹرمپ کا اسی کی دہائی کے اواخر سے پیشہ ورانہ ریسلنگ کے فروغ کے ساتھ وقفے وقفے سے تعلق رہا ہے۔ انہوں نے ریسلنگ سے متعلق میڈیا میں ایک مدت تک کام کیا ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں