برطانوی سکول میں لڑکے نے استاد کو چاقو مار دیا

طلبہ کے اہل خانہ میں خوف و ہراس، برطانیہ میں حالیہ برسوں میں چاقو سے حملوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ سلطنت کے شہر گلوسٹر کے چھوٹے سے گاؤں ٹویکسبری کے ایک سکول میں ایک طالب علم نے استاد کو چاقو مار کر زخمی کردیا۔ چاقو مارنے کی خبر ملنے پر طلبہ کے والدین سکول پہنچ گئے۔ طلبہ اور والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق سکول میں ایک حادثے کے بعد ایک ٹیچر کو ہسپتال لے جایا گیا اور اسے چاقو مارے جانے کا شبہ ہے۔ جو کچھ ہوا اس کے سلسلے میں ایک لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے یونائیٹڈ کنگڈم میں حالیہ برسوں میں چاقو سے حملوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں مارچ 2022 کے اختتام پر ختم ہونے والے سال کے دوران چاقو یا تیز دھار چیز کے استعمال سے متعلق تقریباً 45 ہزار جرائم ریکارڈ کئے گئے۔ یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ تھی ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں