طیارے کی سیڑھی پر’’اپنے قدموں کو دیکھیے‘‘کا پیغام, لڑکھڑانے والےبائیڈن کے لیےلکھاگیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر بائیڈن اپنے طیارے پر سوار ہوتے ہوئے طیارے کی سیڑھیوں سے چڑھتے ہوئے لڑکھڑا جاتے ہیں۔ اب طیارے کے سیڑھیوں پر ایک پیغام نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ سیڑھیوں پر لکھے گئے ’’ اپنے قدموں کو دیکھیئے‘‘ کے پیغام کے متعلق خیال کیا جارہا ہے کہ یہ پیغام امریکی صدر بائیڈن کو متنبہ کرنے کے لیے لکھا گیا ہے تاکہ وہ آئندہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے متنبہ ہوجائیں اور لڑکھڑانے یا ٹھوکر کھانے سے محفوظ ہو جائیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مسلسل ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جارہا ہے کہ جس میں وہ لمحہ دکھایا گیا تھا جب وہائٹ ہاؤس کے ماسٹر پیر کی صبح سویرے لندن کے شمال مشرق میں واقع اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد جہاز کی سیڑھی سے نیچے اتر رہے ہیں۔ وہ سیڑھی سے اترتے ہوئے درمیان میں اپنی جگہ پر رکے اور ٹانگوں کو خم کرکے فاتحانہ انداز اختیار کیا اور پھر چل پڑے۔

اس ویڈیو کلپ پر رد عمل ظاہر کیا گیا خاص طور پر اس بات کو موضوع بحث بنایا گیا کہ جب بائیڈن تھوڑی دیر کے لیے رکے اور انہوں نے ایسا انداز اپنایا جیسے یہ ظاہر کررہے ہوں کہ وہ بحفاظت نیچے اتر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو کلپ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ کچھ لوگوں نے اسے ایک ایسا واقعہ قرار دیا جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا۔ یاد رہے امریکی صدر جہاز کی سیڑھی کے حوالے سے اپنے سفر کے دوران شرمناک حالات کا شکار ہو جاتے تھے۔ خاص طور پر وہ بار بار لڑکھڑا کر گرتے رہے ہیں۔

یاد رہے امریکی صدر 3 ملکوں پر مشتمل دورے کے آغاز پر برطانیہ پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے ڈاؤننگ سٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات کی۔ پانچ ماہ میں رشی سونک سے یہ ان کی پانچویں ملاقات تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں