مدینہ میں تین لاکھ 26 ہزار حجاج کرام کی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی حکام کے مطابق 3 لاکھ 26 ہزار 660 حجاج کرام اپنے مناسک حج ادا کرنے کے بعد مدینہ پہنچ چکے ہیں۔

مدینہ میں عازمین کی آمد و رفت کی مانیٹرنگ "حج اور وزٹ کمیٹی "کے مطابق یہ حجاج فضائی اور بری راستوں کو طے کرتے ہوئے مدینہ پہنچے ہیں۔

کمیٹی کے مطابق منگل کے روز مدینہ آنے والے حجاج کی تعداد 29 ہزار 173 تھی جبکہ مدینہ سے مختلف ممالک کے لئے روانہ ہونے والے شہریوں کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 470 رہی۔

مدینہ منورہ میں موجود حجاج کرام
مدینہ منورہ میں موجود حجاج کرام

منگل کے روز مدینہ میں گزارنے والے حجاج کرام کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 162 رہی۔

مدینہ منورہ میں موجود حجاج کرام
مدینہ منورہ میں موجود حجاج کرام

مدینہ میں ہوٹلوں کے کمروں کی بکنگ کا تناسب 48 فی صد رہا جبکہ 2800 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئی۔

مدینہ منورہ میں موجود حجاج کرام
مدینہ منورہ میں موجود حجاج کرام
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں