مسافر طیارے کوخوفناک حادثہ،مسافرمعجزانہ طورپرمحفوظ: حادثے کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

صومالیہ میں کل منگل کے روز ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تاہم اس حادثے میں مسافر محفوظ رہے۔ ان میں سے کچھ مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس حادثے کی ایک مختصر ویڈیو جنگل کی آگ کی طرف پھیلی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پچاس مسافروں اور عملے کو لے کرآنے والا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل کر ایک دیوار سے جا ٹکرایا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ تیزی کے ساتھ رن وے سے باہر نکلا اور ایک دیوار سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں طیارہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق صومالیہ کی خاتون وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن فردوسہ عثمان عیغال نے اعلان کیا کہ دارالحکومت موگادیشو کے آدم عبداللہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سول طیارے کے رن وے پر حادثے میں میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

اس میں 50 مسافر سوار ہیں

خاتون وزیر نے نشاندہی کی کہ "طیارہ علاقائی ریاست پنٹ لینڈ کے دارالحکومت غروی شہر سے آرہا تھا جو ہوائی اڈے کے رن وے پر اپنے راستے سے ہٹ گیا۔"

دوسری طرف صومالی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موگادیشو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایک سول مسافر طیارے کے حادثے کا اعلان کیا ہے۔

ایئر ٹرانسپورٹ کے وزیر کے مطابق طیارے میں تقریباً 50 افراد سوار تھے۔

مقامی صومالی رپورٹس کے مطابق حکام ابھی تک یقین نہیں کہہ سکتے کہ طیارہ رن وے سے کیوں نکلا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں