ترکیہ میں سعودی خاندان کی گاڑی آبشار میں جا گری، حادثے میں متعدد افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

گذشتہ منگل کی صبح ترکیہ میں ایک سعودی خاندان کی گاڑی کو ایک پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سعودی خاندان کی گاڑی شمالی ترکیہ کے ایک پہاڑی علاقے میں ڈھلوان سے نیچے جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون کا کندھا زخمی ہوا۔ گاڑی میں سوار دیگر افراد بھی معمولی زخمی ہوئے جنہیں بعد ازاں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

حادثے کا شکار ہونےوالے خاندان کی ایک خاتون فاطمہ عبداللہ نے "نیوز 24" کو بتایا کہ حادثہ پرسوں صبح اس وقت پیش آیا جب ان کے شوہر "ڈیمر کاپی" آبشار کی طرف گاڑی چلا رہے تھے۔ سڑک پہاڑی راستے اور ایک لین والی تھی۔ ایک موڑ پر گاڑی اپنے راستے سے ہٹ کر ڈھلوان سے نیچے گر گئی تاہم گاڑی ایک چٹان کے ساتھ ٹکر کر رک گئی۔

سعودی خاندان کی گاڑی آبشار میں جا گری

فاطمہ نے سوشل میڈیا پر اس حادثے کے حوالے سے افواہوں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ حادثہ ڈرائیور کی گاڑی چلاتے ہوئےفوٹو گرافی کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی میرے شوہرخود چلا رہے تھے اور وہ ڈروائیونگ کے دوران کسی قسم کی فوٹو گرافی میں مصروف نہیں تھے۔ واقعے کے بعد مقامی ترک شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ خاندان کی مدد کی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ زخمیوں میں ایک شیرخوار بچہ بھی شامل تھا جس کی عمر ایک سال دس ماہ تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں