زبان کا رنگ سبز اور اس پر بال اگنے کا کیا راز ہے؟

زبان کا رنگ سبز اور اس پر بال اگنے کا کیا راز ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکہ میں تمباکو نوشی کے ساتھ اینٹی بائیوٹکس کے ری ایکشن کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا جس میں بہت زیادہ سگریٹ پینے والے شخص کی زبان سبز ہو گئی ہے اور اس پر بال نما ابھار بھی نمودار ہوئے ہیں۔

اس 64 سالہ شخص کا نام نہیں بتایا گیا تاہم وہ ریاست اوہایو کا باشندہ ہے جو تمباکو نوش ہے۔ اس نے اینٹی بایوٹکس کھانا شروع کی تو صرف دو ہفتے کے اندر ہی زبان کی رنگت بدلنے لگی اور گہری سبزہوگئی ہے۔

اس کے مسوڑھوں میں انفیکشن تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے ’کلینڈامائسین‘ کا کورس کرایا۔ لیکن اس کے ضمنی اثرکے تحت ان کی زبان کی رنگت بدلنے لگی۔ اگرچہ یہ رپورٹ، نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی ہے لیکن اس میں تفصیلات کی کمی ہے۔

یہ نہیں معلوم کہ متاثرہ شخص کتنے عرصے سے سگریٹ پی رہا ہے اور آیا یہ ری ایکشن تمباکو نوشی سے ہوا ہے یا اینٹی بایوٹکس کا اثر ہے۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ کیا سگریٹ اور دوا سے زبان ہری ہو گئی ہے؟ لیکن یہ ایک عجیب واقعہ ہے جس میں زبان پر بال نما ابھار بھی نمودار ہوئے ہیں۔ شاید یہ غذائی باقیات اور بیکٹیریا کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ بال نما ابھار کیراٹن سے بنے ہیں جو انسانی جسم میں عام ایک پروٹین بھی ہے۔ خیال ہے یہ تمباکو نوشی کی وجہ سے بیکٹیریا زبان سے چپک گئے ہیں اور ان سے بال پھوٹنے لگے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں