ارب پتی وارن بفیٹ کی بیوی نے 4 ڈالر کافی کی قیمت کی شکایت کردی

وارن بفیٹ کی دولت کی مالیت 115 ارب ڈالر، اہلیہ نے سن ویلی میں ایک سمر کیمپ میں مہنگی کافی کی شکایت کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غیر ملکی اخبارات ارب پتی وارن بفیٹ کی اہلیہ کے بارے میں حیران کن معلومات سامنے لے آئے ہیں۔ وارن بفیٹ کی اہلیہ ایسٹرڈ بفیٹ نے اس وقت 4 ڈالر کافی کی قیمت کی شکایت کی جب وہ جمعرات کو مشہور ارب پتی افراد کے لیے "سن ویلی" کے سمر کیمپ میں موجود تھیں۔

ایک عجیب و غریب منظر میں ایسٹرڈ بفیٹ بڑبڑائی نظر آئیں کہ یہاں صبح کے مشروب کے لیے کتنی رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ واضح رہے ان کے شوہر 92 سالہ ارب پتی وارن بفیٹ کی دولت کی مالیت 115 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

وارن بیفیٹ اور ان کی اہلیہ سن ویلی میں 2014 میں
وارن بیفیٹ اور ان کی اہلیہ سن ویلی میں 2014 میں

ایسٹرڈ نے 2006 میں اس ارب پتی وارن بفیٹ سے شادی کی تھی۔ اس وقت وہ 60 سال اور وارن بفیٹ 73 سال کے تھے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق وہ دونوں اوماہا نیبراسکا میں ایک معمولی گھر میں رہتے ہیں۔ اس گھر کے لیے بفیٹ نے 1958 میں 31 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔

فوٹوگرافروں نے بدھ کے روز امریکی ارب پتی وارن بفٹ کو اس وقت دیکھا جب وہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے شمال مغرب میں واقع ایڈاہو میں "ارب پتیوں کے لیے سمر کیمپ" نامی میٹنگ میں جا رہے تھے۔ وارن بفیٹ ایک چھوٹی گولف کارٹ میں سرخ جیکٹ پہنے میٹنگ کی طرف جا رہے تھے۔

وارن بیفیٹ اپنی اہلیہ کے ہمراہ سن ویلی میں 2011 میں
وارن بیفیٹ اپنی اہلیہ کے ہمراہ سن ویلی میں 2011 میں

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق بفیٹ نے ٹیکنالوجی اور میڈیا ٹائیکونز کی ایک بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں