ایلیزے محل میں خوف، میکرون کی میز پر" کٹی ہوئی انگلی" آ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک فرانسیسی اخبار نے ایک سکیورٹی ذریعہ کے حوالے سے بتایا کہ ایک کٹی ہوئی انگلی فرانسیسی صدر میکرون کی سرکاری رہائش گاہ ایلیزے محل کو موصول ہو گئی ہے۔

ذرائع نے نشاندہی کی کہ ایلیزے محل کے خط و کتابت کے محکمے کو 9 اور 10 جولائی کے درمیان فرانس کے قومی دن [باسٹیل ڈے] کے 14 جولائی کو منانے سے کچھ دن قبل یہ "پارسل" موصول ہوا۔

اخبار "Valeurs actuelles" کے مطابق پارسل میں کوئی تحریری پیغام نہیں تھا۔ اس انگلی کو صدارتی رہائش گاہ کے فریج میں رکھ دیا گیا اور پولیس کو طلب کر لیا گیا۔

ذریعہ نے تصدیق کی کہ کٹی ہوئی انگلی والے شخص کی شناخت کر لی گئی۔ ذریعہ نے بتایا کہ اس تکلیف دہ صورت حال میں فوری طور پر مناسب کارروائی کی گئی تاکہ متعلقہ فرد کی متعلقہ محکموں کی طرف سے دیکھ بھال کی جا سکے اور اس کا مناسب طبی معائنہ کرایا جا سکے ۔ ایلیزے محل نے واقعہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں