موناکو کے کپتان وسام بن یدر پر عصمت دری کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی فرانس کے شہر ’نیس‘ کے پراسیکیوٹر نے جمعرات کو ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ موناکو اور فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے اسٹرائیکر وسام بن یدر کے خلاف عصمت دری کے الزام میں تفتیش جاری ہے۔

پراسیکیوٹر کزایویر بونم نے پیر کے روز موناکو کے شمال میں واقع بیوسولیل قصبے میں دو متاثرین کی طرف سے دو ملزمان کے خلاف عصمت دری کے الزامات کی تصدیق کی اور ہم نہیں جانتے کہ دوسرا شخص کون ہے۔

فرانس انفو ریڈیو کے مطابق دو خواتین جن کی عمریں 19 اور 20 سال کے درمیان ہیں، نے بن یدر اور اس کے چھوٹے بھائی پر ایک رات ایک ساتھ گذارنے کے بعد "انہیں جنسی تعلقات پر مجبور کرنے" کا الزام لگایا۔

32 سالہ بن یدر نے آخری بار جون 2022 میں فرانس کی قومی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا تھا اور اس ماہ کے شروع میں موناکو کی پری سیزن ٹریننگ میں موجود تھے۔

گٓذشتہ اپریل میں بن یدر کو ہسپانوی عدالت نے سیویل کے ساتھ کام کے دوران ٹیکس فراڈ کا مجرم قرار دیا تھا اور اسے چھ ماہ قید معطل اورایک لاکھ 34 ہزار یوروکی سزا سنائی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں