گھر میں آتشزدگی، ایک غلط عادت نے پورے خاندان کی جان لے لی

موبائل فون کے چارجر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ اس وقت لگی جب گھر کے 4 افراد سو رہے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں عام طور پر رائج ایک معمولی بے احتیاطی نے پورے خاندان کی جان لے لی۔ موبائل فون کے چارجر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ اس وقت لگی جب گھر کے 4 افراد سو رہے تھے۔ چاروں افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایک ایسا رویہ بہت سے لوگ جس کی سنگینی سے آگاہ نہیں یا آگاہ ہوکر بھی اس پر توجہ نہی دیتے یہ ہے کہ موبائل فون کو چارجنگ پر لگا کر چھوڑ دیتے ہیں۔ موبائل فون چارجر میں برقی شارٹ سرکٹ کے باعث مصر میں خوفناک واقعہ پیش آگیا ہے۔

المناک کہانی اس وقت شروع ہوئی جب خاندان کے سربراہ نے سوتے ہوئے اپنا موبائل فون چارجر پر رکھ دیا اور اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ غلط عادت اس کے پورے خاندان کی زندگی ختم کرنے کا سبب بن جائے گی۔ جب وہ سو رہے تھے چارجر کی وجہ سے بجلی کا شارٹ سرکٹ ہوا اور گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔ آگ والدین کے کمرے میں لگی اور اس نے انہیں موقع پر ہی ختم کر دیا اور بچے دم گھٹنے سے ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد چل بسے۔

قاہرہ کے جنوب میں واقع گیزا گورنریٹ میں سکیورٹی سروسز کو فیصل کے علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کے وقت خاندان کے رشتہ داروں میں سے ایک نوجوان جان بچانے میں اس وقت کامیاب ہوگیا جب اس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی اور دوسری منزل پر آگرا۔ یہ نوجوان شدید زخمی ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں