فیصل بن فرحان کا بلینکن کیساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے فون پر سوڈان میں تنازع کے خاتمے کی کوششوں سے متعلق بھی گفتگو کی: امریکی محکمہ خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی وزیر خارجہ بلینکن سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع خبر کے مطابق فون کال کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں وزراء نے علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ بلینکن اور ان کے سعودی ہم منصب نے سوڈان میں تنازع کے خاتمے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔
دونوں وزراء نے ایک فون کال کے دوران سوڈانی عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے اپنے عزم کی بھی توثیق کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں