مسجد حرام میں بزرگوں اور معذور زائرین کے لیے سہولیات سے آراستہ الگ جگہیں مختص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے مسجد حرام میں معذور اور بزرگ نمازیوں کے لیے الگ جگہیں مختص کی ہیں جن میں انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں۔ معذور نمازیوں کے لیے الگ مصلے مختص کرنے کا مقصد انہیں بیت اللہ میں نماز اور عبادت کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔

معذور اور عمر رسیدہ خواتین کے لیے الگ جگہیں مختص کی گئی ہیں جن میں خواتین پر مشتمل رضا کاروں کا عملہ ان کی خدمت پر مامور ہے۔

مسجد حرام میں سہولیات
مسجد حرام میں سہولیات

معذور اور معمر افراد کے لیے مختص جگہوں میں زائرین کے لیے وہیل چیئرز کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ معذور زائرین کی پرائیویسی کا خاصل خیال رکھا گیا ہے۔

مسجد حرام میں سہولیات
مسجد حرام میں سہولیات

صدارت عامہ کی سماجی امور کی ذمہ دار ایجنسی نے عبادت کی انجام دہی کے لیے بہت سی سہولیات فراہم کی ہیں، جن میں بصارت سے محروم نابینا خواتین کے لیے سفید چھڑی، بریل قرآن، کاغذات اور الیکٹرانک کاپیاں میں شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں