’’ٹائٹن‘‘ سانحہ، کمپنی "اوشن گیٹ" نے اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹس اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

1912 میں تباہ ہونے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز ’’ٹائٹن‘‘ کی تباہی کے بعد آبدوز کی مالک کمپنی ’’ اوشن گیٹ‘‘ نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس کو ختم کردیا ہے۔

ویب سائٹ اور اس کے سرچ پیجز پر جائیں تو پیغام ملتا ہے کہ کمپنی نے اپنے تمام تلاش اور تجارت کی سرگرمیاں بند کردی ہیں۔ کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی انٹرنیٹ سے غائب ہوگئے ہیں۔

یہ پیش رفت کمپنی کی جانب سے اپنے سرچ مشن کو معطل کرنے کے اعلان کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔ ’’ اوشن گیٹ‘‘ نے اپنے "انسٹاگرام"، "فیس بک"، "ٹویٹر"، "لنکڈ ان" اور ’’یوٹیوب‘‘ پر اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دئیے ہیں۔

واضح رہے 18 جون کو حادثہ میں پانچ امیر افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان میں دو پاکستانی نژاد باپ بیٹا بھی شامل تھے۔ 7 جولائی کو کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ نے اطلاع دی کے اوشن گیٹ نے تمام ایکسپلوریشن اور کمرشل آپریشنز کو معطل کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں