اردن کا ڈاکٹر امریکہ میں آسمانی بجلی سے جاں بحق

ڈاکٹر کے ایک رشتہ دار نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے گفتگو میں تفصیلات بتائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست اوکلاہوما میں گزشتہ منگل کو اپنے گھر پر آسمانی بجلی کی زد میں آکر ایک اردنی ڈاکٹر کی موت ہو گئی ۔اردن اور امریکہ میں ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں میں شدید غم پھیل گیا۔

اردنی سرجن ہانی برہان الدین البرادعی کی عمر 52 سال تھی۔ وہ ایک کالونی میں اپنی اہلیہ اور جوان بیٹی کے ہمراہ رہتے تھے۔ گرج چمک میں آسمانی بجلی ان کے گھر پر آگری۔

مرحوم ڈاکٹر کے ایک رشتہ دار نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ ہانی نے اپنی بیوی اور بیٹی کو بچانے کی کوشش کی لیکن آگ سے خارج ہونے والی زہریلی گیسوں کی ایک بڑی مقدار سانس کے ذریعہ ان کے جسم میں داخل ہو چکی تھی۔ یہ آگ آسمانی بجلی گرنے سے بھڑک اٹھی تھی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر انہیں ہسپتال منتقل کیا۔ وہ تین دن تک آئی سی یو میں داخل رہے اور پھر چل بسے۔

ڈاکٹر ہانی کی دو بیٹیاں ہالا اور ھند ہیں۔ ان کی شادی اردن کی ڈاکٹر اروی حارث الحمود سے ہوئی۔ انھوں نے اردن کی یونیورسٹی سے جنرل میڈیسن میں اپنی تعلیم مکمل کی۔ جنرل سرجری اور پھر بڑی آنت کی سرجری میں مہارت حاصل کی۔

ہانی کو امریکہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں