سعودی عرب افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعمیری کردار کی اہلیت رکھتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان کے صوبہ بلخ کے سابق گورنر عطا محمد نور نے کہا ہے کہ سعودی عرب جس کی قیادت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کر رہے ہیں افغانستان اور خطے میں لڑائی کے تناظر میں تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب دہشت گردی کے خاتمے اور ملکوں میں مستقل استحکام کی بحالی میں کردار ادا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

عطا محمد نور نے ’’العربیہ‘‘ ٹی وی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں مزید کہا کہ سعودی عرب کے چین، پاکستان، روس اور خلیجی ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ یہ تمام ممالک افغانستان اور اس سلسلہ میں سنجیدہ اقدامات کریں تو مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ چین "بیلٹ اینڈ روڈ" منصوبے میں اس وقت تک کامیاب نہیں ہو گا جب تک کہ افغانستان میں سلامتی اور استحکام قائم نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے کہا چین ان طالبان کی موجودگی کی روشنی میں سکیورٹی فراہم نہیں کر سکے گا کیونہ یہ طالبان جنگ میں رہتے ہیں اور جنگ پر ہی پلتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں