نابینا شخص نے مصری کرنسی کے 20 پاؤنڈ کے نوٹ میں غلطی کا پتہ چلا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصری یونیورسٹی کے ایک نابینا پروفیسر نے مصری کرنسی کے 20 پاؤنڈ کے پلاسٹک نوٹ میں ایک غلطی دریافت کرلی۔

ہیلوان یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میوزک ایجوکیشن کے استاد ڈاکٹر رامی مصطفیٰ نے 20 پاؤنڈ کے پلاسٹک نوٹ میں ایک غلطی دریافت کی۔ اس نوٹ میں نابینا افراد کے لیے بریل تحریر موجود تھی اور اسی تحریر میں غلطی تھی۔

غلطی تلاش کرنے والے ڈاکٹر رامی مصطفی
غلطی تلاش کرنے والے ڈاکٹر رامی مصطفی

ویب سائٹ قاہرہ 24 کی رپورٹ کے مطابق جب اس نے نئی کرنسی اپنے ہاتھ میں پکڑی تو اسے بہت دکھ ہوا کیونکہ کاغذ پر موجود نمبر سے یہ ظاہر نہیں ہوتا تھا کہ یہ 20 پاؤنڈ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ "نئی پلاسٹک شیٹ پر نمبر 4 پوائنٹس 1245 پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر رامی مصطفیٰ نے بتایا کہ بریل میں 7 نمبر کی نشاندہی کی گئی ہے نا کہ 20 کی ۔ بریل میں ہر حرف 6 پوائنٹس پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نابینا شخص اگر 20 پاؤنڈ کا یہ نیا پلاسٹک نوٹ دیکھے گا تو فوراً کہے گا کہ اس پر 7 نمبر درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم اصل نشان ہمیشہ رکھنا چاہیے تاکہ یہ بریل میں بھی 20 ہی ہو۔

واضح رہے گزشتہ 21 جون سے مصری بینکوں نے 20 پاؤنڈ مالیت کی نئی پلاسٹک منی دستیاب کرنا شروع کر دی ہے جسے مصر کے مرکزی بینک نے پیش کیا ہے۔ مصری کرنسی کے اس زمرے کو بریل میں پیش کی جانے والی پہلی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے بھی ممتاز قرار دیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں