نرم دل برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے اقدام نے مداحوں کے دل جیت لیے

کیٹ مڈلٹن نے تونس کی ٹینس کھلاڑی کو کیوں گلے لگایا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے ویمن ایونٹ کے فائنل میں تونس کی اونس جیبیور کو شکست ہوئی تو برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن انہیں تسلی دینے پہنچ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے اونس جیبیور سے گفتگو کی اور انہیں گلے بھی لگایا۔

اس حوالے سے اونس جیبیور نے کہا کہ میں نے کیٹ مڈلٹن سے کہا کہ میں بغل گیر ہونے کو ہمیشہ خوش آمدید کہتی ہوں۔

تونس کی ٹیسن پلیئر کا کہنا تھا کہ برطانوی شہزادی نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں یہ میرے کیریئر کا سب سے تکلیف دہ نقصان ہے، میں ہار ماننے والی نہیں ہوں اور مضبوطی سے واپس آؤں گی۔

واضح رہے کہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کا ویمن ٹائٹل ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار اَن سیڈڈ کھلاڑی چیک ری پبلک کی مارکیٹا وونڈروسووا نے جیتا ہے۔

فائنل میں اُنہوں نے تونس کی اونس جیبیور کو ہرایا، جیبیور مسلسل دوسرے برس فائنل نہ جیت سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں