ارجنٹائن کے میسی کی امریکی کلب انٹرمیامی میں تقریب رونمائی

کلب کے مالک ڈیوڈ بیکھم نے ’امریکہ کے نمبر 10‘ کے نعرے سے میسی کا خیر مقدم کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی نے انٹر میامی کلب میں اپنے نئے مداحوں کو گذشتہ روز خوش آمدید کہا جہاں کلب کے مالک نے انہیں ’امریکہ کا نمبر 10‘ قرار دیا۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل گرج چمک کے ساتھ بارش کے باوجود ارجنٹائن کے ورلڈ کپ فاتح کی آمد کا جشن منانے کے لیے میامی میں 20 ہزار افراد کی گنجائش والا سٹیڈیم تقریباً بھرا ہوا تھا۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے منتظمین کو ’تقریب رونمائی‘ کا تاخیر سے آغاز کرنا پڑا جبکہ بارش کے دوران شائقین اپنی گاڑیوں میں انتظار کرتے رہے۔

مدھم روشنی میں شائقین کی جانب سے میسی کے نام کے نعروں کے ساتھ تقریب مقررہ وقت سے تقریبا دو گھنٹے تاخیر کے ساتھ شروع ہوئی۔

کلب کے شریک مالک ڈیوڈ بیکھم نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میسی کی آمد ایک ’خواب کی تعبیر‘ ہے، جس کے بعد مالک جارج ماس نے شائقین کو خوش آمدید کہا۔

کیوبن نژاد امریکی تاجر کا کہنا تھا کہ ’آج کی رات اس شہر کے لیے ایک تحفہ اور جشن ہے۔‘

انہوں نے میسی کو ’آپ کا نیا نمبر 10، امریکہ کا نمبر10‘ کہہ کر متعارف کرایا۔

جس کے بعد انہوں نے کہا کہ ’یہ ہمارا وقت ہے۔ اس ملک میں فٹ بال کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کا ہمارا وقت ہے۔‘

اس موقعے پر میسی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، جو منگل کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ میامی پہنچے تھے اور مقامی سپرمارکیٹ میں خریداری کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر وائرل ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’میری حمایت کرنے اور مجھے یہ پیار دینے کے لیے تمام لوگوں کا بہت بہت شکریہ۔ میں یہاں میامی میں آکر بہت خوش ہوں۔‘

’'میں ٹریننگ شروع کرنا چاہتا ہوں، مقابلہ کرنا چاہتا ہوں، ہمیشہ میری خواہش مقابلہ کرنا، جیتنا، کلب کی ترقی میں مدد کرنا تھی اور اب بھی وہی ہے۔‘
ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی نے انٹر میامی کلب میں اتوار کو اپنے نئے مداحوں کو خوش آمدید کہا ہے جہاں کلب کے مالک نے انہیں ’امریکہ کا نمبر 10‘ قرار دیا۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل گرج چمک کے ساتھ بارش کے باوجود ارجنٹائن کے ورلڈ کپ فاتح کی آمد کا جشن منانے کے لیے میامی میں 20 ہزار افراد کی گنجائش والا سٹیڈیم تقریباً بھرا ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں