سعودی طالبہ کو بعد از وفات امریکی یونیورسٹی کی طرف سے ’پی ایچ ڈی‘ کی ڈگری جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا کی جارج میسن یونیورسٹی نے کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر کی ریسرچ فیلو ارویٰ الحامد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کی ہے۔ ارویٰ کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئی تھیں۔

کنگ سعود بن عبدالعزیز یونیورسٹی برائے ہیلتھ سائنسز نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پرایک بیان پوسٹ کیا ہے جس مرحومہ ارویٰ حامد کے لیے امریکا کی جارج میسن یونیورسٹی سے بائیو انفارمیٹکس اور کمپیوٹیشنل بیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا بتایا ہے۔ کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر (KIMRC) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرڈاکٹر بندر بن عبدالمحسن القناوی اور دیگرعہدیداروں کی موجودگی میں بایو انفارمیٹکس اور کمپیوٹیشنل بائیولوجی کی طرف سے جاری کردہ ڈگری مرحومہ کے لواحقین کے حوالے کی۔

کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر (KIMRC) کی اسکالرشپ کی طالبہ ڈاکٹر ارویٰ الحامد نے امریکا کی جارج میسن یونیورسٹی سے بائیو انفارمیٹکس اور کمپیوٹیشنل بائیولوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ تاہم قدرت کو اس کے بارے میں کچھ اور ہی منظور تھا۔ اس کی زندگی نے وفا نہ کی۔

اہل خانہ کی جانب سے متوفیہ کے بھائی نے یونیورسٹی کے صدر پروفیسر سے اپنی ہمشیرہ کی ڈگری وصول کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بھائی حمزہ الحامد نے کہا کہ "خاندان نے اپنے والد اور بڑے بھائی کو کھونے کے بعد ارویٰ کی وفات کی شکل میں ایک اور صدمہ جھیلا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری خوشی اس وقت پوری ہوتی جب ارویٰ اپنی زندگی میں یہ ڈگری خود وصول کرتی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں