آخر کار بائیڈن نے نیتن یاھو کو امریکہ کے دورہ کی دعوت دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر جو بائیڈن نے دو سال سے زیادہ انتظار کرنے کے بعد آخر کار پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے کہا کہ دونوں ممکنہ طور پر اس سال کے اختتام سے قبل واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔

بائیڈن اور دیگر امریکی حکام نیتن یاہو اور ان کی حالیہ حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ یہ حکومت اسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ انتہا پسندوں میں سے ایک ہے۔

حالیہ مہینوں میں نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطینی اراضی پر غیر قانونی بستیوں کی توسیع کے ساتھ ساتھ عدالتوں سے متعلق قانون سازی کو آگے بڑھایا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حلیہ قانون سازی اسرائیلی عدلیہ پر حکومتی کنٹرول کو بڑھا دے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں