ایران کو پیغام، امریکہ کا ایف 35 اور مزید ایف 16 طیارے مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حالیہ ہفتوں کے دوران تیل کے ٹینکروں پر قبضہ کرنے کی ایرانی کوششوں کے جواب میں امریکی فوج نے ہفتے کے آخر میں مشرق وسطیٰ میں ایک گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر تعینات کردیا۔ اب پینٹاگون نے اعلان کیا ہے امریکہ ایران کو پیغام دینے کے لیے مشرق وسطیٰ میں ایف 35 اور مزید ایف 16 لڑاکا طیارے بھیج رہا ہے۔ پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سکریٹری سبرینا سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسے کچھ لڑاکا طیارے راستے میں ہیں۔

سبرینا سنگھ نے کہا کہ ایران کی طرف سے مسلسل خطرے کی روشنی میں اور اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی میں پینٹاگون اپنی موجودگی اور آبنائے ہرمز اور ارد گرد کے پانیوں کی نگرانی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور سینئر امریکی حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں تیل کے ٹینکروں پر قبضہ کرنے کی ایرانی کوششوں کے جواب میں امریکی فوج نے ہفتے کے آخر میں مشرق وسطی میں ایک گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر بھی تعینات کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں