روس اور یوکرین

روس کا کریمیا میں 28 ڈرون طیارے مار گرانے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ماسکو کی وزارتِ دفاع اور ایک مقامی اہلکار نے بتایا ہے کہ روسی افواج نے کریمیا کے علاقے پر راتوں رات یوکرین کے 28 ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

منگل کے روز ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "راتوں رات یوکرین کی طرف سے بھیجے گئے 17 ڈرونز کو "تباہ" اور 11 کو الیکٹرانک آلات کی مدد سے ناکارہ بنایا گیا۔ جبکہ اس کارروائی میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

کریمیا میں روس کے متعین کردہ گورنر سرگئی اکسیونوف نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم کے ذریعے بتایا کہ "رات میں 28 ڈرونز کو مار گرایا یا تباہ کر دیا گیا۔ اس میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔"

حالیہ ہفتوں میں کریمیا میں ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے جب یوکرین نے روسی افواج کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔

روس نے 2014 میں کریمیا کا یوکرین سے الحاق کر دیا تھا جسے بین الاقوامی برادری نے تسلیم نہیں کیا۔

کیئف نے کئی بار کہا ہے کہ وہ اپنا جزیرہ نما علاوہ واپس حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پیر کو روس کو کریمیا سے ملانے والے واحد پل پر پانی میں چلنے والے ڈرونز سے یوکرین نے ایک مہلک حملہ کیا جو ساز وسامان کی ترسیل کا نہایت اہم راستہ ہے۔ اس پر یوکرین کی سکیورٹی سروسز کا ملکیت کا دعویٰ ہے۔

یوکرینی اناج کی درآمد کے ایک اہم معاہدے کی معیاد ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل یہ دھماکہ کرچ پل پر ہوا جو یوکرین میں روسی فوجیوں کا ایک بڑا آبی راستہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں