سعودی ویژن 2030

سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرائے پر لوسیڈ کی برقی گاڑیاں متعارف کرا دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ٹی جی اے) نے سیاحوں کے لیے لوسیڈ کی برقی گاڑیاں کرائے پر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اتھارٹی نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے مکین اور سیاح اب ماحولیات کے تحفظ کے لیے صاف توانائی کو اپنانے کے مقصد سے بجلی سے چلنے والی گاڑیاں کرایہ پر لے سکتے ہیں۔

ٹی جی اے نے لوسیڈ کی 10 الیکٹرک کاریں کرائے پر دینے کے لیے حاصل کی ہیں اور وہ کرائے کا کاروبار کرنے والی معروف کمپنی ثیب رینٹ-اے-کار کے پاس دستیاب ہوں گی۔

لوسیڈ کی برقی کاروں کو کرائے کے دفاتر میں لانے کا منصوبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال اور طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے زیرنگرانی ویژن 2030 کے منصوبے کے مطابق لوسیڈ کی برقی گاڑیوں کا کرائے پر اجراء عمل میں لایا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا، غیر تیل معیشت کو متنوع بنانا اور زیادہ پائیدار مستقبل کے منصوبوں کو اپنانا ہے۔

سعودی عرب میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے انفراسٹرکچر بھی تیار کیا جا رہا ہے اورمملکت بھر میں چارجنگ اسٹیشن نصب کیے جارہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں