آنکھوں کےسامنے اپنے تین بچوں کو ڈوبتا دیکھتی بدقسمت ماں صدمے سے نڈھال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ میں ایک شامی پناہ گزین خاتون کے تین بچے استنبول کی ایک جھیل میں ڈوب گئے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اس بدقسمت شامی ماں کو صدمےسے نڈھال دکھایا گیا ہے جس کے سامنے اس کے تین بچے ڈوب گئے۔

سوشل میڈیا پر اس خاتون کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے صدمے سے کراہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ تینوں بچے استنبول کے علاقے ’سیلیوری‘ میں تیراکی کے دوران ڈوب گئے جب کہ دیگر میڈیا نے بتایا کہ ان کے والد نے تینوں بھائیوں میں سے ایک کو بچا لیا۔

ترک میڈیا نے بتایا کہ چھوٹے بچے اپنی ماں کے سامنے جھیل میں تیرنے کے لیے داخل ہونے کے بعد ڈوب گئے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں غم زدہ ماں کو سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان چیختے چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ریسکیو حکام نے تینوں بچوں کی لاشیں نکال لیں جنہیں تھیلوں میں ڈال کر ایمبولینسوں میں ہسپتال لے جایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں