خواتین عالمی کپ کے آغاز پر نیوزی لینڈ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، دیگر زخمی

اس وقت اوکلینڈ میں موجود امریکی قومی ٹیم نے حملے کے بعد ایک بیان میں بتایا کہ اس کے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نیوزی لینڈ میں جمعرات کو ایک مسلح شخص نے وسطی آکلینڈ میں ایک تعمیراتی مقام پر فائرنگ کر دی، جس سے دو افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے، حملہ آور خود بھی ہلاک ہو گیا۔

یہ واقعہ آکلینڈ میں آج ہونے والے خواتین عالمی کپ کے افتتاحی میچ سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ فٹ بال میں خواتین کا عالمی کپ مقابلہ 20 جولائی سے 20 اگست تک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی میزبانی میں ہورہا ہے۔

اس وقت آکلینڈ میں موجود امریکی قومی ٹیم، نے حملے کے بعد ایک بیان میں بتایا کہ اس کے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہیپکنز نے کہا کہ اس حملے سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں