یورپی یونین کی ایران کے خلاف روس اور شام کی فوجی مدد پر نئی پابندیاں عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپی یونین نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحانہ جنگ اور شامی نظام کی فوجی معاونت پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف ’’پابندیوں کے اقدامات کے لیے ایک نیا فریم ورک‘‘قائم کیا ہے۔اس نئے فریم ورک کے تحت یورپی یونین کے رکن ممالک سے ایران کو بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کی تیاری اور پیداوار میں استعمال ہونے والے اجزاء کی برآمد پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی کونسل نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی جنگ میں ڈرونز اور شامی حکومت کی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مدد پر چھے ایرانی افراد کو پہلے سے موجود پابندیوں کی دو فہرستوں میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں