آڈٹ کا ولیم اسمتھ ایوارڈ جیتنے والا سعودی کون ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فہر الجفری نے اعلیٰ سطح پر ’سی آئی اے‘ ولیم اسمتھ ایوارڈ برائے مصدقہ اندرونی حوالہ جات جیت کر مملکت کا نام روشن کر دیا۔ الجفری نے اس میدان میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

یہ انٹرنل آڈیٹرز کی ایکریڈیٹیشن اور عالمی قابلیت کے لیے واحد بین الاقوامی طور پر قبول کردہ ایوارڈ ہے جو اندرونی آڈیٹرز کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔

یہ پیشے میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت، ان کی وابستگی اور بدلتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے ان کی رضامندی کو ثابت کرتا ہے۔اس کے علاوہ اس کے حامل افراد کو تجربہ، ساکھ، علم اور قابلیت فراہم کرتا ہے۔

سعودی نوجوان نے یہ ایوارڈ ایک مقابلے میں حاصل کیا۔ مقابلے میں فلپائن، جمہوریہ چین اور امریکا کے امیدوار بھی مد مقابل تھے۔

جفری اس نوعیت کا ایوارڈ جیتنے والے نےپہلے عرب شہری ہیں۔ اس مقابلے میں سونے، چاندی اور کانسی کے 4 ایوارڈ شامل ہیں۔

انٹرنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز نے ایک سال کے اندر ٹیسٹ کے تمام حصوں میں کامیاب ہونے پر الجفری کو ایوارڈ حاصل کرنے کے موقع پر اعزاز سے نوازا۔ یہ اعزاز داخلی آڈٹ کے پیشے اور اس کے پریکٹیشنرز کی حمایت، رکاوٹوں کو دور کرنے اور پیشہ ورانہ کام کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی کامیابی کے راستے فراہم کرنے میں سعودی عرب کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں