امریکا میں ایک طیارے کی لینڈنگ سے قبل جہاز سے کوئی چیز گرنے کا عجیب واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سوشل میڈٰیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک عجیب وغریب واقعہ دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں امریکا میں ایک ہوائی جہاز کی لینڈنگ سے قبل اس سے کوئی چیز گرتی دیکھی جا سکتی ہے۔

جب اس واقعے کی تحقیق کی گئی تو پتا چلا کہ ہوائی جہاز کا ہنگامی انخلاء کا جھولا جہاز سے الگ ہو کر نیچے جا گرا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا شکاگو ایئرپورٹ پر اترتے ہوئے یونائیٹڈ ایئرلائنز کے بوئنگ 767 سے ہنگامی انخلاء کا جھولا گر گیا۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق یہ حادثہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز نمبر 12 سوئٹزرلینڈ سے آرہی تھی اور امریکی شہر شکاگو کے شمال مغرب میں’اوھیر‘ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے لیے جا رہی تھی۔

ہوائی جہاز کا ہنگامی انخلاء کا جھولا جہاز سے الگ ہو کر نیچے جا گرا

ہوم سکیورٹی کیمرے میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں بوئنگ 767 تھوڑی دیر کے لیے دکھائی دیتا ہے اور کچھ ہی دیر بعد کوئی چیز ہوا میں جھومتی ہوئی نظر آتی ہے جو تیزی سے زمین کی طرف گرتی ہے۔

اخبار کے مطابق ایویکیوشن سلیج نمبر 4700 کے پچھواڑے میں جا گرا، جو نارتھ چیسٹر کی ایک پرسکون رہائشی گلی ہے۔

مقامی میڈیا نے گھر کے مالک پیٹرک ڈیویٹ کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنی گاڑی اپنے گھر کی طرف لے جا رہےجب اس کے بیٹے اور اس کے والد نے دوپہر کے وقت گھر کے پہلو سے کسی چیز کے ٹکرانے اور زوردار حادثے کی آواز سنی۔

ڈیویٹ مزید کہتے ہیں کہ "خاندان نے مجھے پاپنگ کی آواز کے بارے میں بتایا۔بعد میں ہمیں پتہ نہیں چلا کہ ہمارے صحن میں چاندی کے انخلاء کی سلیج گر گئی تھی تب تک ہمیں نہیں معلوم تھا۔"

اخبار کے مطابق خاندان کو یہ نہیں معلوم تھا کہ انہیں صحن میں کیا ملا اور نہ ہی یہ ان کے گھر تک کیسے پہنچا، لیکن وہ جانتے ہیں کہ "یہ چیز ان کے گھر میں نہیں ہونی چاہیے۔"

ڈیویٹ نے شے کو گھر کے پچھواڑے سے باہر نکالا اور 911 پر کال کی۔

اس واقعے کے بعد یونائیٹڈ ایئرلائنز نے کہا ہے کہ اس نے فوری طور پر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کیا اور یہ سمجھنے کے لیے تحقیقات شروع کی گئیں کہ کیا ہوا اور کیسے انخلا کا راستہ نیچے آیا۔

ایف اے اے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں