عالمی فٹ بالر ریاض مہرز سعودی فٹ بال کلب الاہلی میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کئی بڑے ناموں کے سعودی فٹ بال منظر نامے میں شرکت کے بعد اب مانچسٹر سٹی کے لیے کھیلنے والے الجزائر کے فٹ بالر ریاض مہرز سعودی عرب کے فٹ بال کلب الاہلی میں شامل ہوگئے ہیں، اس کا اعلان سعودی سرکاری ٹی وی الاخباریہ نے جمعہ کو کیا۔

الاخباریہ ٹی وی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کہا کہ مہرز الاہلی کا تازہ ترین چہرہ بن گئے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

جدہ میں واقع کلب نے ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

32 سالہ نوجوان فٹ بالر نے مانچسٹر سٹی کے ساتھ تمام 236 مقابلوں میں 78 گول اسکور کیے اور 59 اسسٹ کیے، جبکہ 11 ٹرافیاں جیتیں، 2018 میں لیسٹر سٹی میں شامل ہونے کے بعد ان کے نام پانچ لیگ ٹائٹل بھی شامل ہیں۔

سعودی پرو لیگ، گذشتہ جنوری میں کرسٹیانو رونالڈو کے النصر کلب میں شامل ہونے کے بعد سے یورپ میں مقیم کھلاڑیوں کے لیے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل الاہلی کلب میں سابق لیورپول کے اسٹرائیکر رابرٹو فرمینو اور چیلسی کے سابق گول کیپر ایڈورڈ مینڈی بھی شامل ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں