ایڈمرل فرنچیٹی امریکی بحریہ کی سربراہی کے لیے نامزد پہلی خاتون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایڈمرل لیزا فرنچیٹی کو امریکی بحریہ کی سربراہی کے لیے نامزد کردیا۔ اس تاریخی اقدام کے بعد پہلی مرتبہ ایک خاتون کو امریکی بحریہ کی سربراہی مل جائے گی اور وہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی رکن بھی بن جائے گی۔

بائیڈن کا یہ حیران کن فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب پینٹاگون کے حکام کی ایک بڑی تعداد کو بائیڈن سے توقع تھی کہ اس عہدہ کے لیے وہ ایڈمرل سیموئیل بابرو کو نامزد کر دیں گے۔ ایڈمرل سیموئیل بابرو بحرالکاہل میں بحریہ کی کمان کرتے ہیں اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے چیلنج کا سامنا کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

تاہم حکام نے بتایا کہ فرنچیٹی اس وقت امریکی بحریہ کے لیے آپریشنز کے نائب سربراہ ہیں اور وہ بھی ان امیدواروں میں شامل تھیں جن کا اس عہدے کے لیے انتخاب کیا جانا تھا۔

ایڈمرل فرنچیٹی امریکی نیول فورسز کوریا کے کمانڈر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ وہ تجربہ کار ہیں۔ اپنے بیان میں بائیڈن نے فرانچیٹی کے 38 سال کے تجربے کا حوالہ دیا۔

بائیڈن نے بیان میں کہا کہ اپنے کیریئر کے دوران ایڈمرل فرنچیٹی نے وسیع آپریشنل اور پالیسی تجربے کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ امریکی بحریہ میں فور سٹار ایڈمرل کے عہدے تک پہنچنے والی دوسری خاتون ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں