ریپڈ سپورٹ فورسز لڑائی میں بچوں کو استعمال کر رہی: سوڈانی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان میں دارالحکومت خرطوم میں ایک مرتبہ پھر شدید گولہ باری اور پرتشدد جھڑپوں کے بعد سوڈانی فوج نے آج ہفتے کے روز ریپڈ سپورٹ فورسز پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ لڑائی میں 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ سوڈانی مسلح افواج نے آر ایس ایف کے اس عمل کو بین الاقوامی اور انسانی قانون کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔

مسلح افواج کے سرکاری ترجمان نے ٹویٹر پر فوج کے ملٹری میڈیا کی طرف سے شائع کردہ ٹویٹس میں یہ بھی کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے بڑی تعداد میں مجرموں اور جیلوں سے فرار ہونے والوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ آر ایس ایف جیلوں سے فرار ان مجرموں کو جنگجوؤں کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ آر ایس ایف کا یہ عمل بھی مجرمانہ کارروائیوں کے ضمن میں آتا ہے۔

سوڈانی فوج نے کہا کہ آپریشنل صورتحال ہمارے حق میں مستحکم ہے۔ ملک بھر میں جہاں بھی ریپڈ سپورٹ فورسز مجود ہیں انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے 15 اپریل 2023 کو شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک کم از کم تین ہزار افراد ہلاک اور 30 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں