سعودی عرب: القصیم میں منشیات کی تشہیر پر یمنی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے القصیم کی انسداد منشیات پولیس اور کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے یمنی شہریت رکھنے والے ایک باشندے کو منشیات کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری رقم ضبط کر لی گئی۔

القصیم ریجن کی پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے اسے مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انسداد منشیات حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے لین دین کےلیے کام کرنے والے عناصر کے خلاف مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں ہیلپ لائن نمبر 911 نمبر ملک کے دیگر علاقوں میں منشیات کے حوالے سے 999 پر رابطہ کر کے اطلاع دیں تاکہ منشیات فروش عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں