مصر: اسکندریہ کے 4 مشہور ریسٹورنٹس میں آگ لگ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں ایک نئے المناک حادثے میں اسکندریہ گورنریٹ میں چار معروف ریسٹورنٹس میں آگ لگ گئی۔ سول پروٹیکشن فورسز نے 7 فائر انجنوں کی مدد سے آج ہفتہ کی صبح رامل سٹیشن پر لگی ایک بڑی آگ پر قابو پالیا۔ اس آگ نے 4 ریسٹورنٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسکندریہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو عطارین پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ وسطی اسکندریہ میں رامل سٹیشن کے علاقے میں متعدد دکانوں میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے۔

سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا۔ موقع پر پہنچنے پر ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کےباعث لگی ۔ پہلے ایک معروف ریسٹورنٹ میں آگ لگی اور اس نے اطراف کے ریسورنٹس کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ضروری قانونی اقدامات کیے گئے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں