میکسیکو میں مشتعل شخص کا بار پر آتش گیرمواد سے حملہ، 11 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

میکسیکو میں خواتین کے ساتھ نامناسب برتاؤ کرنے پر بار سے نکال باہر کیے گئے شخص نے مشتعل ہوکر آگ لگا دی ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

آتش زنی کا یہ واقعہ میکسیکو کی شمالی ریاست سونورا کے شہر سان لوئس ریو کولوراڈو میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا۔اس ریاست کی سرحد امریکا کے ساتھ ملتی ہے۔

سونورا میں سرکاری استغاثہ کے دفتر نے بتایا کہ بار میں آگ لگنے سے سات مرد اور چار خواتین کی موت واقع ہوگئی ہے اور چار دیگر افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

استغاثہ کے دفتر نے بتایا کہ حملہ آور کو 'خواتین کے ساتھ توہین آمیز سلوک کرنے' پر بار سے نکال باہر کیا گیا تھا۔ وہ کچھ ثانیے بعد پھر واپس آیا اور اس نے بار کے اندر کوئی جلتی ہوئی چیز پھینکی جس سے آگ لگ گئی۔ یہ ممکنہ طور پر مولوتوف کاک ٹیل ایندھن بم تھا۔حکام حملہ آور کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں