ایران:زاہدان میں دہشت گردی کے حملے میں گشتی پولیس کے چار اہلکار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی شہر زاہدان میں اتوار کو 'دہشت گردی' کے حملے میں گشتی پولیس کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے اس واقعہ کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ حملے میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے عدالتی حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

تسنیم کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا اور اس پر فائرنگ کی ہے۔حملہ آوروں اور ان کے محرکات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکے۔

سنی اکثریتی زاہدان صوبہ سیستان بلوچستان کا دارالحکومت ہے۔ اس صوبہ کی سرحدیں پاکستان اور افغانستان سے ملتی ہیں۔ یہ ایران کے غریب ترین صوبوں میں سے ایک ہے اور منشیات کی اسمگلنگ کا ایک بڑا راستہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں