ایلون مسک کا ٹویٹر لوگو تبدیل اور’’تمام پرندوں‘‘ کو الوداع کہنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایلون مسک نے ٹویٹر کا لوگو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ’’ہم جلد ہی ٹویٹر برانڈ اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو الوداع کَہ دیں گے‘‘۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ارب پتی مالک نے اتوار کو امریکا کے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 6 منٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’اگر آج رات ایکس کا اچھا لوگو پوسٹ کیا جاتا ہے تو ہم کل دنیا بھر میں (اس نئے لوگو کے ساتھ) لائیو ہو جائیں گے‘‘۔

مسک نے چمکتے ہوئے ’’ایکس‘‘ کی تصویر پوسٹ کی لیکن مزید تفصیل نہیں دی۔ کمپنی نے بھی فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ایلون مسک گذشتہ سال اکتوبر میں ٹویٹرکمپنی کو خریدکرنے کے بعد سے ہنگامہ خیز تبدیلیاں کررہے ہیں۔ان کے تحت ٹویٹر نے اپنے کاروباری نام کو ایکس کارپوریشن میں تبدیل کردیا ہے۔ یہ تبدیلی ارب پتی مالک کی چین کی وی چیٹ کی طرح "سپر ایپ" بنانے کے ویژن کی عکاسی کرتی ہے۔

ٹویٹر کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ نیلے رنگ کے پرندے کی عکاسی کرنے والا لوگو "ہمارا سب سے زیادہ پہچانا جانے والا اثاثہ" ہے اور اسی وجہ سے ہم اس کا تحفظ کرتے ہیں۔

اپریل میں اس پرندے کی جگہ عارضی طور پر ڈوگ کوائن کے شیباانو کتے نے لے لی تھی، جس کے نتیجے میں میم سازی کی مارکیٹ قدر میں 4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

ٹویٹر کے لیےتازہ ترین پیچیدگی منگل کے روز دائر کیا گیا ایک مقدمہ تھا۔اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمپنی کے ذمے سابق ملازمین کی تن خواہوں کی مد میں کم سے کم 50 کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں۔

واضح رہے کہ مسک کی کمپنی نے ٹویٹر کو خریدکرنے کے بعد سے اخراجات میں کمی کے لیے اس کی نصف سے زیادہ افرادی قوت کو فارغ کر دیا ہے۔

جمعہ کو ایلون مسک نے کہا تھا کہ ان کی نئی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی اپنے اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے اور ٹیسلا کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر پر کام کرنے کے لیے ٹویٹر سے عوامی ٹویٹس کا استعمال کرے گی۔

ٹویٹراور برقی کارساز کمپنی ٹیسلا کے مالک نے ٹویٹر اسپیس آڈیو چیٹ کے دوران میں کہا کہ ان کی کمپنیوں کے درمیان تعلقات سے 'باہمی فائدہ' ہوگا اور اس سے ٹیسلا کے خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیتوں پر کام میں تیزی آئے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں