بھارت:پہاڑی گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں واقع ایک گاؤں میں جمعرات کو مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی جس کے بعد امدادی کارکنوں نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا کام روک دیا ہے۔

بھارت کی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے ایس بی سنگھ نے اتوار کے روز خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’’امدادی سرگرمیوں کو ختم کر دیا گیا ہے اور بند کر دیا گیا ہے جبکہ 50 سے زیادہ افراد اب بھی لاپتا ہیں‘‘۔

ریاستی دارالحکومت ممبئی سے قریباً 60 کلومیٹر (37 میل) دور واقع پہاڑی بستی ارشال واڑی مٹی کے تودے گرنے سے متاثر ہوئی اور کئی مکانات زمین بوس ہوگئے۔ایک اندازے کے مطابق اس گاؤں میں کم سے کم 225 افراد رہتے تھے۔ان میں سے 80 سے زیادہ جانیں بچ نکلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں