یوکرین نے روس کے زیر قبضہ 50 فیصد علاقے واپس لے لیے: بلینکن

یوکرین کا جوابی حملہ کئی ماہ جاری رہے گا، تربیت یافتہ یوکرینی افواج کی تعیناتی سے منظر بدل جائے گا: امریکی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کے زیر قبضہ اپنے 50 فیصد علاقے واپس حاصل کرلیے ہیں۔ اس کا جوابی حملہ جاری ہے اور یہ کئی ماہ تک جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو سی سی این سے گفتگو میں کی۔ اس سے قبل ہفتہ کے روز بلینکن نے کولوراڈو میں سپین سیکیورٹی فورم میں اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ یوکرینی افواج کے جوابی حملے کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے۔

بلینکن نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ جوابی حملے کا منظر کیف کو فراہم کیے جانے والے آلات اور گزشتہ مہینوں میں تربیت یافتہ یوکرینی افواج کی تعیناتی سے بدل جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے شروع سے کہا ہے کہ یہ مشکل مرحلہ ہو گا۔

بلینکن کے مطابق بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ روسیوں نے دفاع کی سنجیدہ اور مضبوط خطوط تیار کی ہیں لیکن اب یوکرینی ان کو توڑ رہے ہیں۔

خیال رہے روس کے صدر پوتین نے جمعہ کو کہا تھا کہ یوکرین کی جانب سے ملک کے جنوب اور مشرق میں روسی افواج کو پسپا کرنے کے لیے شروع کیے گئے جوابی حملے کا مغربی مالی اور فوجی مدد کے باوجود کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں