ریاض میں ایک لاکھ 80 ہزار سکوائر میٹر پر محیط 20 پارکس کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی حکومت کی جانب سے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے پروگرام کے تحت ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں 20 پارکس کا افتتاح کیا گیا ہے۔

یہ پارکس 18 رہائشی علاقوں میں بنائے گئے ہیں اور ان کا کل رقبہ ایک لاکھ 81 ہزار 225 سکوائر میٹر ہے۔

ریاض میں پارکس کا افتتاح۔ تصویر ایس پی اے
ریاض میں پارکس کا افتتاح۔ تصویر ایس پی اے

ان پارکس میں 50 ہزار سکوائر میٹر پر محیط علاقے پر صرف سبزہ موجود ہے جن میں سات ہزار سے زائد درخت اور جھاڑیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پارکس میں 62 ہزار میٹر طویل پیدل چلنے کے راستے بنائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پارکس میں 56 تفریحی علاقے اور بچوں کے لئے چھ گرائونڈ مختص کیے گئے ہیں جبکہ تقریبا ایک ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ ہے۔

ریاض میں پارکس کا افتتاح۔ تصویر ایس پی اے
ریاض میں پارکس کا افتتاح۔ تصویر ایس پی اے

پارکس میں رات کے وقت روشنی کے لئے 750 آرائشی لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں