سعودی وزارت داخلہ کا فراڈ، گھوٹالوں اور مشکوک ویب لنکس کے استعمال پر انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ابشر نے صارفین کو ایسی ای میلز کے بارے میں خبردار کیا ہے جو ذاتی معلومات طلب کرتی ہیں یا دھوکے سے آن لائن رقوم ادا کرنے کے لیے ویب لنکس کا استعمال کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ صرف سرکاری ویب سائٹ اور گوگل پلے اور ایپ اسٹور پر دستیاب ’ابشر افراد‘ اور ’ابشر بزنس‘ ایپلی کیشنز سمیت پلیٹ فارم کے محفوظ مخصوص اکاؤنٹس کا استعمال کریں۔

ابشر پلیٹ فارم کے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ صارف کا نام، پاس ورڈ اور تصدیقی کوڈ کسی بھی پارٹی یا فرد کے ساتھ شیئر نہ کریں۔اس کے علاوہ، صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر محفوظ ویب گاہوں پر نہ جائیں یا وہاں لاگ اِن نہ کریں۔

ایس پی اے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ احتیاطی تدابیر رازداری کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ذاتی معلومات(پرائیویسی) کی حفاظت کریں گی اور اور اس طرح دھوکا دہی سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں