سعودی ویژن 2030

سعودی عرب:بحیرۂ احمر گلوبل کا 2030ء تک مینگروو کے 5 کروڑپودے لگانے کا منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے ڈویلپر بحیرۂ احمر گلوبل (آر ایس جی) نے پائیداری کو بڑھانے اور حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے کے ویژن کے تحت 2030 تک مینگروو کے پانچ کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس مقصد کے لیے مینگرووز کی اپنی نرسری کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ مملکت کے مغربی ساحل پراس منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے گا اور یہ مملکت کے ’سعودی سبزاقدام‘ سے مطابقت رکھتا ہے جو ایک طویل مدتی پائیدارلائحہ عمل ہے اور جس کا مقصد موسمیاتی کی تبدیلی کے مسئلے سے پائیدار انداز میں نمٹنا ہے تاکہ بحیرۂ احمر کے ساحل کو محفوظ اور دیرپا بنایا جاسکے اور ماحولیاتی کاربن کے جذب میں اضافہ کیا جاسکے۔

آر ایس جی کے سی ای او جان پگانو کا کہنا ہے کہ ’’مینگرووز کے جنگلات کی کاربن ذخیرہ کرنے، سیلاب کا انتظام کرنے،ساحلوں کو مستحکم کرنے اور مچھلیوں اور دیگر جانداروں کو پناہ مہیا کرنے کی طاقت انھیں قدرت کے سپر ماحولیاتی نظاموں میں سے ایک بناتی ہے۔ہماری مینگروو نرسری اس کے درختوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی،حیاتیاتی تنوع کو فروغ دے گی اوراس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہم ان ماحولیاتی اہداف تک پہنچیں جو ہم نے خود طے کیے ہیں‘‘۔

مینگروو کے درخت دوسرے پودوں کے مقابلے میں 5-10 گنا زیادہ کاربن جذب کرسکتے ہیں۔ ایک مینگروو ماحولیاتی نظام زمین پردیگر ماحولیاتی نظاموں کے مقابلے میں زیادہ کاربن کو ہٹا کر اور ذخیرہ کرکے ماحول کو مستحکم کرنے میں نمایاں طور پر مدد کرسکتا ہے۔

آر ایس جی کے چیف انوائرمنٹ اور پائیداری افسر رائدالبسیط کے مطابق اس منصوبے کا مقصد 2040 تک پورے خطے میں 30 فی صد خالص تحفظ کا فائدہ حاصل کرنا ہے۔ خالص تحفظ کا مطلب ہے کہ ماحولیات کے لیے کسی منصوبے کے فوائد طویل مدت میں نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں۔

آر ایس جی کا قیام 2018 میں عمل میں لایا گیا تھا اور اس کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ویژن 2030 کے حصے کے طور پر قائم کیا تھا۔اس کا مقصد مملکت کی پائیداری کو بڑھانا اورلوگوں کے لیے متنوع معاشی مواقع پیدا کرنا تھا۔بحیرۂ احمر گلوبل کمپنی مکمل طور پر سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کی ملکیتی ہے۔

آر ایس جی کے ذریعہ حیاتیاتی تنوع اور اہم رہائش گاہوں کے تحفظ کے لیے شروع کیے گئے متعدد اقدامات میں سے مینگروو نرسری کا قیام تازہ اضافہ ہے۔گذشتہ منصوبوں میں مقامی ڈوم پام کے درخت لگانا اور خطے کی مرجان کی چٹانوں کو وسعت دینے کے لیے تیرتی ہوئی مرجان نرسریاں بنانا شامل ہے۔ مینگروو پارک جلد ہی زائرین کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں