کویت کا ایران کی سرحدی حد بندی سے پہلے الدرہ گیس فیلڈ سے پیداوار شروع کرنے کااعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کے وزیر تیل سعد البراک نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سرحدی حد بندی کا انتظار کیے بغیر الدرہ گیس فیلڈ میں ڈرلنگ اور پیداوار شروع کردے گا۔

البراک نے قبل ازیں کہا تھا کہ کویت اور سعودی عرب کو خلیج عرب میں الدرہ گیس فیلڈ کے ’’خصوصی حقوق‘‘ حاصل ہیں۔انھوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ پہلے اپنی سمندری سرحدوں کی حد بندی کرے اورپھر فیلڈ پر اپنے دعوے کی توثیق کرے۔

ایران بھی اس فیلڈ میں حصے دار ہونے کا دعوے دار ہے اوراس نے گذشتہ سال سعودی عرب اور کویت کے درمیان الدرہ گیس فیلڈ کی ترقی کے لیے طے پانے والے معاہدے کو ’’غیر قانونی‘‘قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں