روس کے اتحادی مالی کو سہوا بھیجی گئی ای میلز پر برطانوی وزارت دفاع کی تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

برطانیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حکام نے نادانستہ طور پر روس کے اتحادی ملک مالی کو خفیہ معلومات پر مشتمل ای میلز ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے بھجوانے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

وزارت نے تصدیق کی کہ "مختصر تعداد" پر مشتمل ای میلز کو غلطی سے آگے بھیج دیا گیا تھا، جبکہ دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وہ امریکی محکمہ دفاع کے لیے بھیجی جانا تھیں، لیکن اس کے بجائے مالی بھیج دی گئیں۔

دی ٹائمز اخبار کے مطابق، یہ غلطی اس لیے ہوئی کیونکہ حکام نے امریکی فوج کے ڈاٹ ایم آئی ایل ایڈریس کے بجائے مغربی افریقی ملک کے ملتے جلتے ڈومین یعنی ڈاٹ ایم ایل پر ختم ہونے والے برقی پتے پر پیغامات بھیج دیئے تھے۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر ای میلز میں معمول کی معلومات تھیں مثلاً اہلکاروں کے لیے چھٹیوں کے عملے کے شیڈول، لیکن دیگر میں ہائپرسونک میزائلوں کے بارے میں برطانوی تحقیق کا تفصیلی بیان تھا۔

یہ انکشاف گذشتہ ہفتے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے بعد سامنے آئے ہیں کہ ٹائپنگ کی غلطیوں کی وجہ سے لاکھوں امریکی فوجی ای میلز مالی کو بھیج دی گئی تھیں۔

برطانیہ کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ "ایک مختصر تعداد میں ای میلز کو غلطی سے ایک غلط ای میل ڈومین پر بھیجے جانے کے بعد ہم نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔"

"ہمیں یقین ہے کہ ان میں کوئی ایسی معلومات نہیں ہیں جن سے ہماری آپریشنل سلامتی اور تکنیکی معلومات کو خطرہ لاحق ہو۔ تمام حساس معلومات ایسے سسٹم کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں جو اطلاعات کے غلط سمت میں چلے جانے کے خطرے کو کم از کم کرتی ہیں۔"

وزارت نے مزید کہا کہ "یہ تسلسل کے ساتھ اپنے لائحہ عمل کا تجزیہ کرتی ہےاور اس وقت اطلاعات کے انتظام کی بہتری، ڈیٹا کے نقصان یا ضیاع کو روکنا، اور حساس معلومات کے کنٹرول کے ایک پروگرام کا اقدام کر رہی ہے۔

مالی، افریقہ میں روس کے کئی اتحادیوں میں سے ایک ہے جہاں روس کا نیم فوجی گروپ واگنر مصروفِ عمل ہے۔

اس کے نیم فوجی دستے موجودہ حکومت کا تحفظ، فوجی آپریشنز اور تربیت کا انعقاد، اور کان کنی کے قوانین حتیٰ کہ آئین پر نظرِ ثانی کے لئے تجاویز بھی دیتے ہیں۔

ریاستہائے متحدہ نے اس ہفتے مالی کے وزیر دفاع اور دو اہل کاروں پر وہاں واگنر کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بارے میں واشنگٹن نے کہا تھا کہ یہ "کریملن کی پراکسی ملٹری فورس" کے طور پر کام کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں