بھارت:مذہبی جلوس کے دوران میں ہائی وولٹیج تار سے کرنٹ لگنے سے چار افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت میں اہلِ تشیع کے ایک جلوس کے بعض شرکاء کے ہاتھوں میں دھاتی کھمبا ہائی وولٹیج تار سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں واقع ضلع بوکارو میں پیش آیا ہے۔ ضلع کے سپرنٹنڈنٹ پولیس پریادرشی آلوک نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک جلوس کے ارکان اس وقت ہلاک اور زخمی ہو گئے جب ان کے ہاتھوں میں پکڑا دھات کا کھمبا نما تعزیہ سر کے اوپرہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا۔

بھارت میں موسم گرما میں مون سون کی بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی بھرجاتا ہے اور اس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں اموات عام ہیں۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق بھارت میں ہر سال اوسطاً 11,000 افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں