عراق کے شہر کربلا میں زائرین کے اجتماع میں آتشزدگی سے چار افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

محکمۂ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب جب عراق کے شہر کربلا میں جب لاکھوں شیعہ زائرین عاشورہ کے موقع پر جمع ہو رہے تھے تو آگ بھڑک اٹھی۔

شیعہ کیلنڈر کی مقدس ترین تاریخوں میں سے ایک یعنی یومِ عاشور کا یادگاری مرکز روضۂ امام حسین ہے۔ اسی کے قریب واقع ایک گلی میں یہ آگ بھڑک اٹھی تھی۔

محکمۂ ہنگامی خدمات کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ابتدائی اطلاعات کے مطابق زائرین کے لیے قائم کردہ ایک ریفریشمنٹ ٹینٹ کے کچن میں گیس کی بوتل سے یہ آگ بھڑک اٹھی" اور پھر ملحقہ بازار میں پھیل گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر "ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پا لیا حالانکہ زائرین کے ہجوم میں سے آگ بجھانے والے ٹرکوں کو گذارنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں