دیگر فریق تعاون ترک کرتے ہیں تو ایران الدرہ گیس فیلڈ کے حقوق حاصل کرے گا: وزیرتیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے وزیر تیل جواد اوجی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اگر دیگر فریق تعاون ترک کر دیتے ہیں تو ان کا ملک خلیج عرب میں واقع الدرہ/آراش گیس فیلڈ پر اپنے حقوق حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

اوجی نے کہا کہ اگر تعاون پرآمادگی ظاہر نہیں کی گئی تو ایران اپنے حقوق اور فوائد بشمول آراش گیس فیلڈ کی ڈرلنگ اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا اور اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گا۔

کویت کے وزیر تیل سعدالبراک نے جمعرات کو اسکائی نیوزعربیہ کو بتایا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سرحدی حد بندی کا انتظار کیے بغیر الدرہ گیس فیلڈ سے ڈرلنگ کے بعد پیداوار شروع کردے گا۔

البراک نے اس سے قبل کہا تھا کہ کویت اور سعودی عرب کو خلیج میں واقع الدرہ گیس فیلڈ کے ’’خصوصی حقوق‘‘حاصل ہیں۔انھوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ پہلے اپنی سمندری سرحدوں کی حد بندی کرکے اس فیلڈ پر اپنے دعوے کی توثیق کرے۔

اس سے قبل ایران نے اس گیس فیلڈ میں اپنے حصے کا دعویٰ کیا تھا اور گذشتہ سال سعودی عرب اور کویت کے درمیان اس گیس فیلڈ کی ترقی کے لیے طے پانے والے معاہدے کو’غیرقانونی‘ قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں