امریکا: پُرھجوم ساحل پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ میں ایک ہوائی جہاز کے خوفناک حادثے کا لمحہ دکھایا گیا ہے۔ یہ حادثہ امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں پیش آیا جہاں ایک طیارہ لوگوں سے بھرے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا۔

مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ اپنے پیچھے ایک بینر اٹھائے ہوئے تھا جب وہ پرواز کر رہا تھا۔ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس موقعے پر ساحل پر بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے۔

برطانوی اخبار ’دی انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز ہیمپٹن بیچ میں پیش آیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سنگل انجن والا "Paper PA-18" طیارہ ہفتہ کو دن کے وقت گر کر تباہ ہو گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار پائلٹ کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔

ایمرجنسی سروسزکےحکام نے بتایا ہے کہ طیارہ 25 سے 30 میٹر کے درمیان سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز میں پائلٹ کے سوا اور کوئی شخص موجود نہیں تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن نے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ مل کر حادثے کی وجہ کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں