باجوڑ میں عوامی جلسے کے دوران بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مملکت نے پر زور انداز میں تشدد اور دہشت گردی کے انسداد کا مطالبہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اس موقع پر پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

سعودی عرب دھماکہ کے متاثرین کے اہل خانہ اور پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

یاد رہے اتوار کے روز پاکستان میں مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سیاسی اجتماع میں دھماکہ ہوا جس میں 44 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں