سعودی عرب: کاروں میں چھپائی گئی کیپٹاگون کی ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ گولیاں ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (زاتکا) نے اردن کی سرحد کے قریب حدیثہ پورٹ کے ذریعے مملکت میں آنے والی کاروں میں چھپائی گئی کیپٹاگون کی ایک لاکھ 51 ہزار 139 گولیاں ضبط کر لی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق حکام نے ایک گاڑی سے 43 ہزار گولیاں، دوسری گاڑی کے ایئرکمپریسر ٹینک کے اندر چھپائی گئی 45 ہزار 349 گولیاں اور تیسری گاڑی کے ریڈی ایٹر سے 62 ہزار 790 گولیاں برآمد کی ہیں۔

اتھارٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے تمام داخلی اور خارجی راستوں کے ذریعے مملکت میں درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا عمل جاری رکھے گی اور اسمگلروں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنائے گی۔

اتھارٹی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مملکت کی حفاظت کے لیے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد کریں اور کوئی بھی مشتبہ سرگرمی رپورٹ کریں۔ وہ ہاٹ لائن (1910)، ای میل ([email protected]) اور اتھارٹی کے بین الاقوامی نمبر (00966114208417) کے ذریعے کوئی مشتبہ سرگرمی رپورٹ کر سکتے ہیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اسمگلنگ کے جرائم سے متعلق رپورٹس کی انتہائی رازداری کو یقینی بنایا جائے گا اور فراہم کردہ معلومات درست ثابت ہونے پر مخبروں کو مالی انعام دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں